ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: ودھان سودھا سے ہبال تک فلائی اوور کی تعمیر؛ بی ڈی اے نے زمین اکوائر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

بنگلورو: ودھان سودھا سے ہبال تک فلائی اوور کی تعمیر؛ بی ڈی اے نے زمین اکوائر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا

Wed, 29 Jun 2016 00:54:23  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔28جون(ایس او نیوز) شہر کے ودھان سودھا سے قریب بسویشورا سرکل سے ہبال تک اسٹیل سے تیار ہونے والے فلائی اوور کی تیاری کیلئے پانچ ایکڑ سرکاری ونجی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پہل کردی ہے۔ چار ایکڑ سرکاری اور 1.3 ایکڑ نجی زمین پر قبضہ کرکے اس فلائی اوور کی تیاری کی جائے گی۔ جتنی سرکاری زمین درکار تھی، بی ڈی اے نے اسے پہلے ہی قبضے میں لے رکھا ہے۔ کمار کروپا گیسٹ ہا¶ز کے قریب موجود گالف کورس نے 1.3ایکڑ زمین اس اسٹیل برڈج کیلئے دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔سرکاری مہمان خانہ بال بروئی کی ایک ایکڑ زمین ، جواہر لال نہرو پلانیٹوریم کی 28 گنٹے زمین ، گورنمنٹ آر سی کالج، بی ایس این ایل، ریلوے بورڈ، ہبال کے قریب موجود آگرو سنٹر ، میکری سرکل میں فضائیہ کی زمین اکوائر کرنے کیلئے بی ڈی اے نے تیاری شروع کردی ہے۔ مرکزی حکومت کے ماتحت آنے والی فضائیہ کی زمین پر قبضہ کرنے کے سلسلے میں مراسلت کی جاچکی ہے تو دوسری طرف کچھ بارسوخ افراد کی رکاوٹوں کی وجہ سے گالف کورس کی زمین پر قبضے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اسی طرح گھٹہلی سے میکری سرکل تک فلائی اوور کیلئے درکار نجی زمین پر قبضے کیلئے بھی بی ڈی اے نے محکمہ¿ مالگذای کے طے کردہ شرحوں کے مطابق معاوضہ دینے کی تیاری کرلی ہے۔جن لوگوں کو معاوضہ نہیں چاہئے انہیں متبادل زمین دی جائے گی، لیکن ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہی علاقوں میں متبادل زمین الاٹ کی جائے۔ دوسری طرف بڑی تعداد میں اس فلائی اوور کی تعمیر کیلئے درختوں کی کٹائی کا تقاضہ رکھا گیا ہے۔ جبکہ ریاستی ہائی کورٹ میں کسی بھی انفرااسٹرکچر منصوبے کیلئے درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین ماحولیات سے تبادلہ¿ خیال کے بعد بی ڈی اے نے کام کی شروعات کا فیصلہ لیا ہے۔ 


Share: